اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے پارلیمانی انتخابات میں لیکورڈ پارٹی کی کامیابی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: میں نے اس ہفتے دنیا کے حکمرانوں کی جانب سے مبارک باد کے بہت سارے پیغامات حاصل کئے ہیں لیکن جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ دنیائے عرب کے حکمرانوں کی جانب سے موصول ہوئے پیغامات تھے۔
انہوں نے مزید کہا: میں اس بارے میں ایک دو کی بات نہیں کرتا بلکہ کثیر تعداد میں مجھے تہنیتی پیغامات آئے ہیں۔
صہیونی وزیر اعظم نے مزید کہا: مجھے یقین ہے کہ مستقبل کے لیے ایک بڑا دروازہ کھل گیا ہے جو بہت امید بخش ہے۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو نے بارہا عرب حکمرانوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہونے کے دعوے کئے ہیں جبکہ گزشتہ سال اکتوبر ۲۰۱۸ میں انہوں نے عمان کا دورہ کر کے سلطان قابوس سے ملاقات بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲